سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پسرور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم قیصر کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :