فیصل آباد پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم گرفتار کرلیا

منگل 23 ستمبر 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چک نمبر 142 ر ب کا رہائشی محمد عدنان فاضل گھر سے مغرب کی نماز ادا کرنے گیا اور گھر واپس نہ آیا جس پر اغواء کامقدمہ درج ہوا۔

(جاری ہے)

ایک دن بعد عدنان کی گلا کٹی نعش کھیتوں میں ایک تعمیر شدہ کمرہ سے پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے اندھے قتل کے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کی تحرک شروع کر دی تو حقائق سامنے آئے۔ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ طارق محمود نے ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل کے ملزم حمزہ کو گرفتار کیا۔ملزم مقتول کا حقیقی بھائی نکلا جس نے جائیداد کے لالچ کی وجہ سے عدنان کو قتل کیا۔تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔