اردو ہماری قومی پہچان ہے، اے پی ایم ایس او کے نوجوان اس کی ترویج میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، سینیٹر عامر چشتی

منگل 23 ستمبر 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اے پی ایم ایس او کے زیرِ اہتمام جشنِ اردو کے عنوان سے شاندار تین روزہ تقریبات کا آغاز جس میں بیت بازی، مباحثہ، ملی نغمے، غزل گوئی، قوالی اور مشاعرہ شامل ہیں جبکے پروگرام کے پہلے دن افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں کی شرکت ہوئی جن میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عامر چشتی، سابق رکن قومی اسمبلی ابوبکر صدیقی اور انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار شامل تھے پہلے دن پروگرام میں بیت بازی اور مباحثے کے مقابلے ہوئے جن میں پنجاب اور گلگت بلتستان سے آنے والی ٹیموں نے بھی بھرپور حصہ لیا جبکے اپنے بیان میں اے پی ایم ایس او کا کہنا تھا اس پروگرام کا مقصد زبان و ادب کی ترویج کے ساتھ نوجوانوں میں علمی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہے جبکے پروگرام کے دوسرے روز ملی نغموں اور غزل گوئی کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا ہے جبکے تیسرے اور اختتامی دن قوالی اور عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ہے پہلے دن کے پروگرام میں جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام اور بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔