سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی شرکت

بدھ 24 ستمبر 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تھے ، تقریب میں اعلی حکومتی شخصیات ، ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مرکزی قیادت ، اسلام آباد میں مقیم مختلف ممالک کے سفراء ، عسکری ، سماجی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 95 قومی دن کے موقع پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو گلدستہ پیش کیا ، مبارکباد دی اور حالیہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کی مناسبت سے یوم الوطنی کی تقریب کو خصوصی یادگار تقریب قرار دیا۔