یورپی یونین اور نیٹو اینٹی رشیا یوکرین منصوبے میں الجھ چکے ،روس

انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے،دمتری پولیانسکی

بدھ 24 ستمبر 2025 17:42

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)روس نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو ایک اینٹی روس یوکرین منصوبے میں بری طرح الجھ چکے ہیں اور اب انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے سلامتی کونسل کے یوکرین بارے اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اب سب پر واضح ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو ایسی صورتِ حال میں پھنس چکے ہیں جو انہوں نے خود پیدا کی، وہ جھوٹ کے جال میں الجھ گئے ہیں اور اب انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اس سے کیسے نکلیں۔