جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

بدھ 24 ستمبر 2025 17:42

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے مسئلے پر غور کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جی سیون کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں بتائی گئی ۔اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ نے ایک مستحکم، خودمختار اور خوشحال یوکرین کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا اور امریکا کے ساتھ مل کر یوکرین کو مضبوط اور قابل اعتماد سلامتی کی ضمانتیں فراہم کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :