Live Updates

پاکستان ٹیم کس طرح کی میٹنگ کرتی ہے، مجھے سمجھاؤ شعیب اختر پھٹ پڑے

بدھ 24 ستمبر 2025 17:58

پاکستان ٹیم کس طرح کی میٹنگ کرتی ہے، مجھے سمجھاؤ شعیب اختر پھٹ پڑے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے سوال کیا ہے کہ آپ کس طرح کی ٹیم میٹنگ کرتے ہوئی مجھے سمجھا دو۔نجی چینل کے پروگرا میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے میزبان نے سوال کیا کہ بطور فاسٹ بولر آپ کو پتا ہوگا کہ نئے بال سے فاسٹ بولرز کو ایڈوانٹیج حاصل ہوتا ہے تاہم اگر آپ کا پلان کام نہیں کررہا ہو تو پھر کیا کرنا چاہیے۔

شعیب اختر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر ایک فاسٹ بولر ٹھیک بولنگ نہیں کررہا تو پھر آپ دوسرے فاسٹ بولر کا استعمال کریں یا پھر تیسرے فاسٹ بولر کو لے آئیں۔دنیا کے تیز ترین بولر نے ٹیم میٹنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب آپ ٹیم میٹنگ کرتے ہیں تو وہ کس طرح کی میٹنگ ہوتی ہے، مجھے سمجھائیں کہ اس طرح کی فضول میٹنگز کس طرح ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے نشاندہی کی کہ آپ نے اپنے اسٹار پلیئر کو چھوڑ دیا ایک میچ ونر کو چھوڑ دیا تو یہ کس طرح کی کوچنگ ہے اور کس طرح کا طریقہ کار ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اب تک نہیں سمجھ سکا یہ کس طرح کی کال تھی اور یہ کہ حسن نواز کو دو میچوں کے بعد کیوں بینچ پر بیٹھایا گیا، اسے بالکل بھی بینچ پر نہیں بٹھانا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ نے حارث کے حوالے سے غلط فیصلہ لیا، آپ نے فہیم سے متعلق غلط فیصلہ لیا، مجھے نہیں پتا کہ ان کے سوچنے کا زاویہ کیا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات