خیبرپختونخوا میں تشدد اور املاک کو نقصان سے بچاؤ کا قانون نافذ

تشدد کی صورت میں ایف آئی آرز اور واقعات کی تفصیلات محکمہ صحت کو بھجوائی جائیں گی

بدھ 24 ستمبر 2025 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں تشدد روکنے کیلئے سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق تشدد اور املاک کو نقصان سے بچاؤ کا قانون صوبے بھر میں نافذ کردیا گیا ہے، تمام ہسپتالوں کو تشدد کے چھوٹے بڑے واقعات رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو تشدد اور نقصان کے تمام واقعات رپورٹ ہوں گے، تشدد کی صورت میں ایف آئی آرز اور واقعات کی تفصیلات محکمہ صحت کو بھجوائی جائیں گی۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :