اتحاد العلما ضلع سرگودھا کا تعزیتی اجلاس ،سعودی مفتی عبد العزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

بدھ 24 ستمبر 2025 19:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے تعزیتی اجلاس شیخ میں سعودی عرب کے مفتی عبد العزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بینائی نہ ہونے کے باوجود طویل اور گراں قدر مذہبی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا گیا کہ اس سے مذہبی سکالرز کی جو کمی ہوئی وہ خلا صدیوں پر ہونا نہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے تعزیتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر علما و مشائخ نے کہا کہ سعودی عرب کے مفتی شیخ عبد العزیز بن عبداللہ ایک عظیم مذہبی راہنما اورممتاز اسکالر تھے جن کے انتقال پر جو کمی ہوئی اس خلا کا صدیوں پورا ہونا نا ممکن ہیں جنہوں نے ایک عرصہ تک بینائی نہ ہونے کے باوجود جو طویل مذہبی خدمات سر انجام دیں وہ قابل ستائش اور امت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہیں۔اس موقع پر اور بعد نماز مساجد میں مرحوم عالم دین کے جنت الفردورس میں اعلی درجات اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعائیں کی گئیں۔