صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر قلات

بدھ 24 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ نے کہاہے کہ صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں، جائے تعیناتی پر حاضر ہوکراپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقے لوگوں کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوویڈ 19 پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ مختلف شعبوں کے بلڈنگز انسپکشن معائنہ کے موقع پرمیڈیکل افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ان کے ہمراہ تھی ۔ڈپٹی کمشنر نےکو ویڈ19پراجیکٹ کے تجت تعمیراتی کام کے معیار صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے50بیڈڈ ٹیچنگ ہسپتال قلات کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات اسٹور لشمینیاسز سینٹرلیبارٹری ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن بینظیر نشونماسینٹر لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر آئی سیکشن ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نیڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو کو ہسپتال دورے کے موقع پر احکامات جاری کئے کہ کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :