Live Updates

ڑ*مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری

&الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد کا مرکزی ترجمان تابش قیوم کے ہمراہ جلال پورپیر والا کا دورہ صحافیوں کا خیمہ بستیوں ،مدد گار اسکولز،فیلڈ ہسپتال، میڈیکل کیمپس کادورہ کیا،متاثرین سے ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں،الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد نے مرکزی ترجمان تابش قیوم کے ہمراہ جلال پورپیر والا کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا. متاثرہ خاندانوں کے لیے ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے خیمہ بستیوں میں سپرے کروایا گیا ہے،جلال پور پیر والا کی دو خیمہ بستیوں میں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور پیر والا و دیگر علاقوں میں شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے کھانا،ادویات پہنچائی جا رہی ہیں، میڈیکل کیمپوں میںمریضوں کے علاج معالجہ، خشک راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب کی قیادت میں ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے وفد نے لاہور سے جلالپور پیروالا اور اس کے گردونواح میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اورمرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل احسن تارڑ نے صحافیوں کو بریفنگ دی،لاہور سے جانے والے صحافیوں کو خیمہ بستیوںکے دورے کے علاوہ میڈیکل کیمپس،فیلڈ ہسپتال ،مدد گار اسکولز،اور کشتیوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کروا یا گیا.اس دوران مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کی خدمت میں روزاول سے مصروف ہے، خیمہ بستیوں میںمتاثرین کو تین وقت کا کھانا،راشن دیا جا رہا ہے،بچوںکے لئے پھل و دیگر چیزیں بھی دی جا رہی ہیں، خیمہ بستیوں میں متاثرین کے لئے سولر پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں، مچھروں سے محفوظ رہنے کے لئے اسپرے بھی کروایا گیا ہے جبکہ متاثرین میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں، مرکزی مسلم لیگ سندھ کی خیمہ بستی میں ایک اور فیصل آباد کی خیمہ بستی میں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی گھرواپسی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی ،سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے تمام شعبہ جات خدمتِ خلق، مسلم وومن لیگ، گرلز لیگ اور شعبہ اسپیشل پرسنز ،مسلم سٹوڈنٹس لیگ سرگرم عمل ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات