Live Updates

مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 35 رکنی افسران کے وفد کا فیصل آباد کا دورہ

بدھ 24 ستمبر 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی) کے 35 رکنی افسران کے وفد نے فیصل آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں پراونشل مینجمنٹ سروس سمیت مختلف محکموں کے گریڈ 18 کے افسران شامل تھے۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے افسران کے وفد سے ملاقات کی اور ڈویژنل انتظامیہ کی ورکنگ، جاری ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور گورننس میں اپنی استعداد کار بڑھانے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔کمشنر نے زور دیا کہ نیو پبلک مینجمنٹ ماڈل کے تحت گورننس کی بہتری کے لئے ہر آفیسر کو اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

خدمت انسانیت اور ملک کی بہتری کے لئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرناہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کمشنر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا اور پنجاب حکومت کے افسران کو شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اور ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن آصف چوہان بھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات