بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں،میڈم اختر خان

جمعرات 25 ستمبر 2025 01:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوتھے آل بلوچستان سٹوڈنٹ اولمپکس گیمز کیانٹر بوائز کالجز بیڈمنٹن ایونٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ہر سال بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز کا انعقاد کرتی ہے جس میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے طلبائ و طالبات بڑے شوق سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ، بلوچستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان کی سپورٹس فیڈریشنز کو اس گیمز میں تعاون کرنا چاہئے تاکہ یہ گراس روٹ سطح پر نئے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارا جا سکے۔

(جاری ہے)

یہ تینوں ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ، بلوچستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان کی سپورٹس فیڈریشنز ان گیمز میں نئے ٹیلنٹ کا چناؤ کرکے ان کو نیشنل تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلی تربیت دے اور یہ ہی ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔میڈم اختر خان نے کہا کہ بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر بوائز کالجز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔

جس میں 12 کالجز کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ میں بطور مہمان کیڈٹ کالج خضدار نے بھی حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل سیکرٹری منور حسین، ڈائریکٹر یوتھ افیئر الیاس بلوچ اور جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز سعیدہ بلوچ نے شرکت کی۔اس تقریب میں کالجز کے فزیکل پروفیسرز، پرنسپلز اور کھلاڑیوں کے علاوہ شائقینِ کی بھی موجود تھی۔ کالجز کی جانب سے اس ایونٹ کو بہت سراہا گیا اور کالجز کی جانب سے کہا گیا کہ ایک لمبے عرصے بعد کالجز کے ایسے مقابلے بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کروائے گئے۔