حضرو، تاجروں کے حقوق کا تحفظ اورمسائل حل کریں گے، شیخ آفتاب احمد

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:10

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی ،ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمدنے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی نگہبانی کی ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بنائی گئی پیرا فورس تاجروں کے خلا ف نہیں بلکہ تجاوزات کے خاتمہ ،شہروں ،دیہاتوں،تجارتی مراکز،سڑکوں کو خوبصورت بنانے ،قانون کی عملداری ،قبضہ مافیا،جرائم پیشہ افراد کے تدارک کےلیے بنائی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ مسلم لیگ(ن) میں انچارج پیرا فورس اٹک چوہدری رحمت علی ورک اور تاجروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تاجروں کی نمائندگی قائم مقام صدر انجمن تاجران سٹی و ضلع رجسٹرڈ اٹک حاجی محمداکرم خان،ضلعی صدر صرافہ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اٹک افتخار صراف،صدرانجمن تاجران مینا بازار ساجد خان،جنرل سیکرٹری خرم خان،صدر سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ احتشام خان،تاجر رہنما شیخ جاوید اقبال،پولٹری فارم اینڈ مرغ شاپ ایسوسی ایشن ،سبزی فروٹ ایسوسی ایشن ،ریڑھی بان ایسوسی ایشن اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران،کارکنان کے علاوہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن)ڈاکٹرمیاں راشد مشتاق،پی اے ٹو شیخ آفتاب احمد،شہزاد رضااورد یگر موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہوں نےسیاست کا آغاز چیئرمین بلدیہ اٹک کی حیثیت سے کیا ان سے قبل ا ن کے چچا شیخ امر الہی مرحوم ایڈووکیٹ،ان کے بعد ان کے بھائی شیخ شاہدمحمود شاہدی اور بعد ازاں ان کے چچا زاد بھائی ناصرمحمود شیخ اس عہدے پر رہے اور ہمیشہ تاجروں کے حقوق کےلیے ہمارے خاندا ن نے بھر پور جدوجہد کی ہے۔انچا رج پیرا فورس چوہدری رحمت علی ورک نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے پیرا فورس کو جدید خطوط پر استوارکیاہے اوران کے اقدامات سے وقتی طورپر تاجر جس مشکل اور پریشانی کا شکار ہیں بعدا زاں وہ ان اقدامات کو سراہیں گے ۔\378