Live Updates

بھارت کے اکشرپٹیل کو چار چھکے، ویڈیو وائرل مگر کام نہ آسکے

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:51

بھارت کے اکشرپٹیل کو چار چھکے، ویڈیو وائرل مگر کام نہ آسکے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے اوپنر سیف حسن 51 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ان کی یہ مشقت ٹیم کے کام نہ آسکی۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے سیف حسن 51 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تاہم سیف کی تنہا جدوجہد کے باوجود اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ میچ کے دوسرے اوور میں تنزید حسن بُمراہ کی گیند کو پُل کرنے کی کوشش میں صرف ایک رن پر شیوًم دوبے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اوپنر سیف حسن کے ساتھ پرویز حسین ایمان نے شراکت داری بنانے کی کوشش کی، لیکن رنز سست رفتاری سے بنتے رہے اور جلد ہی پرویز بھی کلدیپ یادو کی گیند پر 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس صورتحال میں سیف حسن کی اننگز نمایاں رہی۔ انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے متعدد چوکے اور چھکے لگائے، جن میں اکشر پٹیل کو لگنے والے دو بلند و بالا چھکے قابل دید ہیں۔اس میچ میں انہوں نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور 51 گیندوں پر شاندار69 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔اگرچہ سیف حسن کی اننگز کے دوران چار آسان کیچز ڈراپ ہوئے، لیکن 18 ویں اوور میں وہ بُمراہ کی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بنگلادیش کی بیٹنگ لائن سیف حسن سے قبل ہی بری طرح بکھر چکی تھی، جسے انھوں نے سنبھالا دے رکھا تھا، ان کی کارکردگی کے باعث بنگلادیش کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات