Live Updates

ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوالیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:40

ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوالیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوا کر سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انکت پٹیل نامی نوجوان میدان میں کرکٹر کی پرفارمنس سے اتنا متاثر ہے کہ وہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کا گرو مانتا ہے۔انکت نے ویرات کوہلی کی تصویر کا 15 تولے سونے کا موبائل کور بنوایا ہے جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے اور ساتھ ہی سونے کے کنگن بھی ہیں۔

(جاری ہے)

گولڈ موبائل کور پر ویرات کوہلی کی تصویر اور نام پینٹ کیا گیا ہے اور کوہلی کے اعزاز میں بنایا گیا گولڈ موبائل کور ٹاک آف دی ٹاؤن بن گیا ہے۔انکت کے بنائے ہوئے گولڈ موبائل کور کو دیکھنے کا جوش اور تجسس ان کے شہر کے لوگوں میں زیادہ ہے۔ کوہلی کے لیے انکت کی تعریف دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔انکت صرف اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملنے کے لیے تین بار لندن جا چکا ہے اور اس نے کرکٹ کا کھیل ٹی وی پر ویرات کا بیٹ دیکھ کر سیکھا ہے۔ انکت خود ایک معیاری کرکٹر ہے اور کرکٹ میچوں میں کچھ اچھی کارکردگی دکھا چکا ہے۔انکت پٹیل کئی بھارتی کرکٹرز سے ملاقات کرچکا ہے لیکن اپنے پسندیدہ کرکٹر سے اس کی ابھی تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات