پتوکی،ایڈوائزر صوبائی وزیرتعلیم چوہدری خرم شہریار چیمہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف شاندارعشائیہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:41

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)ایڈوائزر صوبائی وزیر تعلیم چوہدری خرم شہریار چیمہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف شاندارعشائیہ، صدر مرکزی پریس کلب حبیب آبادسمیت دیگر نے شرکت کی صحافیوں نے ایڈوائزر کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی جانب سے چوہدری خرم شہریار کوایڈوائزر منتخب کیا گیاگزشتہ روز ایڈوائزر صوبائی وزیر تعلیم چوہدری خرم شہریار چیمہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف شاندارعشائیہ، صدر مرکزی پریس کلب حبیب آباد ہارون شہزاد بھٹہ اور سرپرست اعلیٰ حافظ محمد تنویر سرپرست مرزا محمد سردار بیگ سمیت دیگر نے شرکت کی صحافیوں کی جانب سے مالا پہنائی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر رانا عقیل ایاز، نادر فیاض، حافظ محمد تنویر، مرزا محمد سردار بیگ، علی رضا ڈوگر،یاسین علوی، استاد زوار حسین، ندیم الحسن، محمد وسیم، چوہدری منیر شہزاد، چوہدری خالد محمود، ملک فراز وکیل، اسد علی، رانا افضل، احسان الٰہی، صائم علی، طلحہ تنویر اور دیگر موجود تھے ۔