تھانہ سٹی پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتا، 8 موٹرسائیکل برآمد

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ سٹی پولیس نے سرگودھا شہر میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چور گرفتار کر کے 8 موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ظفر حسین شاہ نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں متین اور شہباز شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ظفر حسین شاہ کے مطابق دونوں ملزمان تھانہ سٹی کو 7سے زائد چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے عوام الناس سے چوری کی گئی 8 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں جن کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 97 ہزار روپے بنتی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :