کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز،این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر97 کروڑ50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)نیشنل الیکٹرک پاورریگرلیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں پرمہلک اورغیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز،این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر97 کروڑ50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

بجلی کمپنیوں،این ٹی ڈی سی پرمہلک حادثات پر64 کروڑ50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔غیرمہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر33 کروڑروپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پرایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔کے الیکٹرک پر2018 سے 2025 تک 9 کروڑ55لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا۔