القادرٹرسٹ کیس: زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا حکم

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے زائد زرعی اراضی نیلام کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے بعد تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے اسسٹنٹ کمشنر نے جائیداد نیلامی کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ہوگی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔اشتہار کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کی گئی اراضی میں دو حصے شامل ہیں 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل بڑا رقبہ، 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل دوسرا رقبہ کل ملا کر یہ اراضی تقریباً 800 کنال بنتی ہے جس کی نیلامی نیب کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرائی جا رہی ہے۔