لاہور میں موسم خشک، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی

لاہور میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا، اسلام آباد میں گرج چمک متوقع

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور میں آج کا موسم خشک اور گرم رہا، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :