اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد، سرکلر جاری

سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی، عدالت نے سرکلر جاری کردیا، سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

جاری سرکلر کے مطابق صحافی، وکلا اور سائلین عدالت میں کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کرسکیں گے، کمرہ عدالت کے علاوہ راہداری، انتظار گاہ اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی۔عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر موبائل فون استعمال ہوسکیں گے، لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔