پی ٹی سی ایل پینشنرز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کی اپیل

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:03

پی ٹی سی ایل پینشنرز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ کے فیصلوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی سی ایل کے پینشنرز اطہر جاوید صوفی،مسعود بھٹی ایڈوکیٹ، سید راشد انور، صابر حسین اور عبدالخالق عبدالغفار عنائیت اللہ ببر نے پی ٹی ای ٹی کی جانب سے من مانے طور پر پینشنرز کی ماہانہ پنشن میں حالیہ اضافے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوے اسے مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس اضافے کو نہ صرف غیر قانونی قرار دیا بلکہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے برخلاف بھی قرار دیا۔ انہوں نے پی ٹی ای ٹی کو خبردار کیا کہ وہ پینشنرز کے ساتھ کھلواڑ کرنا بند کردے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عملدرامد کرتے ہوئے انہیں ان کے حقوق ادا کرے۔ آخر میں ان پینشنرز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے جولائی 2025 کے حالیہ فیصلے پر پی ٹی ای ٹی اور پی ٹی سی ایل سے مکمل عملدرآمد کرائے۔