Live Updates

مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بنیادی ضروریات کی اشیا پہنچانے کا عمل زورو شور سے جاری

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بنیادی ضروریات کی اشیا پہنچانے کا عمل زورو شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں سلنڈرز کی بڑی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال کر انہیں عملی زندگی میں واپس لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا لوگوں کو اس وقت بنیادی ضروریات زندگی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے لوگوں کے سروں سے چھتیں تو چھینی ہی ہیں بلکہ انہیں کھانے پینے سمیت بنیادی اشیائے ضروریات زندگی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ سندھ صدر نے کہا مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف ورک جاری رکھی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

فیصل ندیم نے کہا سروں پر خیموں کی صورت میں چھت مہیا کرنے کے بعد اگالا مرحلہ کھانے پکانے کیلئے سلنڈرز سمیت چولھوں کو فراہم کرنا تھا جسکی الحمد اللہ ایک بہت بڑی کھیب یہاں سے روانہ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ فیملیاں اپنے اہل خانہ کیلئے کھانا وغیرہ کا انتظام کر سکیں، انہوں نے کہا خدمت انسانیت ہی سیاست کی حقیقی روح ہے اور مرکزی مسلم لیگ اسی حقیقی روح کے تحت انسانی خدمت کی سیاست کو جاری رکھے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :