چوہدری شافع حسین ویژنری لیڈر، مزدوروں کے خیر خواہ ہیں: اشرف چوہدری

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:27

چوہدری شافع حسین ویژنری لیڈر، مزدوروں کے خیر خواہ ہیں: اشرف چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے صوبائی وزیر صنعت و مذہبی امور اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین سے خوش اخلاقی کے ساتھ تنظیمی معاملات پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ چوہدری شافع حسین ایک ویژنری لیڈر ہیں جو ورکروں پر ہمیشہ شفقت اور محبت کا ہاتھ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی وزارت میں صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور نئی انڈسٹریز کے قیام کے ساتھ ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جس سے مزدور طبقے کیلئے روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا اور صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پارٹی امور میں ہم نے پنجاب کے تمام اضلاع اور سیکٹرز میں بھرپور محنت کی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔