ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد سے شہری تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن سے شہری تاجر اتحاد کے ایک وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ شہری تاجر اتحاد کے وفد نے پولیس کے تعاون، امن و امان کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے ڈی آئی جی کو آگاہی دی ۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس فیصل بشیر میمن نے شہری تاجر اتحاد کے مسائل فوری حل کرنےکے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے تحفظ اور کاروباری ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے مزید کہا کہ پولیس عوام اور تاجروں کے تعاون کے بغیر اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی، اس لیے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے تاجر برادری کے ساتھ قریبی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔وفد نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل سے کاروباری سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :