
عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی اہداف اور نوجوانوں کو برسرِ روزگار کرنا دیرپا امن کی ضمانت ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
جمعرات 25 ستمبر 2025 19:35
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ شرکاء نے درپیش مسائل، چیلنجز اور مؤثر حکمت عملی پر تجاویز بھی پیش کیں۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو یکجا ہو کر اس حکومت عملی پر منظم اور مربوط انداز سے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں، سول سوسائٹی اور سول اداروں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والے عوامل اور نیٹ ورک کا خاتمہ ملکر یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سہولت کار نیٹ ورک کی نشاندہی کر کے اسے ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ امن قائم رکھنے میں عوامی تعاون بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ عوام نے امن جرگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف توانہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور دیر میں عوامی تعاون کی بدولت حالات قابو میں آئے اور بڑے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہوا۔ تاہم بعض جنوبی اور ضم اضلاع میں اب بھی کچھ چیلنجز درپیش ہیں جنہیں بہتر انتظامی اقدامات اور عوامی اعتماد کی بحالی سے حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کو مضبوط و مستحکم کرنے اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جس سے صوبے کی انسدادِ دہشتگردی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراونشل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد سے پورے صوبے میں امن و استحکام بحال ہو گا۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح امن و امان ہے۔ اس مقصد کے لئے پولیس کو مضبوط کرنے، سیف سٹی منصوبوں کو وسعت دینے اور سکیورٹی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بھاری وسائل اور فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پسماندہ اور حساس علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوامی امنگوں اور ضرورت کے مطابق ترقیاتی اہداف امن کو استحکام دینے کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی راستوں کو فعال بنانے کے لئے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی فوری بہتری کی ضرورت ہے جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔اجلاس کے اختتام پر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے تمام محکموں اور انتظامیہ پر زور دیا کہ اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، پیش رفت کی سخت مانیٹرنگ کریں اور پراونشل ایکشن پلان پر مؤثر اور مربوط عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔مزید قومی خبریں
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
-
ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی
-
وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
-
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر معمر شخص جاں بحق
-
سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
-
ملک میں مثبت اشارے، اچھا وقت شروع ہو چکا ہی: گورنرسندھ
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے
-
حکومت کی پالیسیوں کے باعث معاشرے کا ہر فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہی: ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.