پنجاب حکومت نے 7افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے 7افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔اسسٹنٹ چیف ایجنسی فار بارانی ایریا راولپنڈی ملیحہ ایثار کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی تعینات ، خاور بشیر احمد کو ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹیشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن تعینات ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سلیم راجہ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا ، انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، عفت النساء کو ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عمر افتخار شیرازی کو تبدیل کر کے پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام تعینات ،ذیشان شبیر رانا کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز تعینات اور محمد عباس شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ۔اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :