گورنرخیبرپختونخوا سے صوبیہ شاہدکی قیادت میں خواتین اراکین کی ملاقات

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم لیگ ن سے صوبائی اسمبلی کی رکن صوبیہ شاہدکی قیادت میں خواتین اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد نے جمعہ کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں اراکین صوبائی اسمبلی خدجہ بی بی (اے این پی)، افشاں حسین مسلم لیگ( ن)، ریحانہ اسماعیل (جمعیت علمائے اسلام ف) اور مدینہ گل آفریدی (جمعیت علمائے اسلام ف) شامل تھیں۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور خواتین کے حقوق و بااختیاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو قیادت کے شعبوں میں آگے لانے کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں۔ گورنرنے اس موقع پرصنفی مساوات کو فروغ دینے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔