ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتہ میں بھی کمی کارحجان

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مسلسل تیسرے ہفتہ میں بھی کمی کارحجان رہا۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 25ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 330.32پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.16فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 330.84پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،ہفتہ رفتہ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.16فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر3.85fفیصداضافہ ہواہے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 11اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور17کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ رفتہ میں چکن کی قیمتوں میں 12.46فیصد،کیلا4.22فیصد،آلو2.44فیصد،پیاز1.61فیصد،ایل پی جی 0.65فیصد،لہسن 0.61فیصد،دال مونگ 0.60فیصد،دال چنا 0.53فیصد،دال ماش 0.39فیصد، دال مسور0.14فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0.01فیصدکی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 9.04فیصد،انڈے 0.88فیصد، آٹا0.76فیصد،گڑ0.64فیصد،خشک دودھ 0.58فیصد،واشنگ سوپ 0.47فیصد،مٹن 0.40فیصد،کوکنگ آئل 0.21فیصد،پرنٹڈ لان 0.17فیصد، اڑھائی کلو گھہ 0.16فیصد،تازہ دودھ 0.15فیصد اوردہی کی قیمت میں 0.11فیصداضافہ ہوا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے ۔