بھارت کی چڑ بن گئی ہے، فردوس عاشق اعوان

پولیس کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے، جب تک تعلیم و تربیت اکٹھی نہ ہو تو کوئی بھی مہذب شہری اپنا کردار نہیں ادا کرسکتا، رہنما استحکام پاکستان

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:03

بھارت کی چڑ بن گئی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)استحکام پاکستان کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 6-0بھارت کی چڑ بن گئی ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے اپنے سے بڑے مخالف کو شکست دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی مہارت، وژن و سفارتکاری سے ملک کو کامیاب کرایا، ان کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دلایا۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق نے کہاکہ حرمین شرفین کی پہرے داری پاکستان کے حصے میں آئی ہے، اس سے بڑا دنیا و آخرت میں کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا۔ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے درست سمت میں جانا ہے، ہر پاکستانی ہر محاز پر ڈٹا ہوا ہے، نیشنل پولیس فانڈیشن ایجوکیشن سسٹم میں پولیس کے شہدا و غازیوں کے بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے، جب تک تعلیم و تربیت اکٹھی نہ ہو تو کوئی بھی مہذب شہری اپنا کردار نہیں ادا کرسکتا۔