ہائیر اور کراچی یونیورسٹی کا اشتراک

ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

جمعہ 26 ستمبر 2025 17:23

ہائیر اور  کراچی یونیورسٹی کا اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) ہائیر پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے، اور اسی سوچ کے تحت ملک بھر کے طلبہ کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کرتا رہا ہے۔ اسی نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہائیر نے اب  کراچی  یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ضرورت پر مبنی اسکالرشپس فراہم کی جا سکیں  اور  یہ اقدام  نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سفر میں ایک اور سنگِ میل ہے۔


اس شراکت داری کے تحت ہائیر 65 لاکھ روپے مالیت کی اسکالرشپس فراہم کرے گا، جس سے پانچ مختلف شعبوں کے 100 طلبہ کو دو سال کی مدت میں سپورٹ کیا جائے گا۔  اس اقدام کا مقصدہونہار مستحق طلبہ اپنی تعلیمی اہداف کو بغیر کسی سمجھوتے کے حاصل کر سکیں اور مالی مشکلات ان کے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

(جاری ہے)



نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہائیر کا عزم
ہائیر کے نزدیک حقیقی قیادت کی شروعات تعلیم سے ہوتی ہے۔

مالی رکاوٹوں کو  پسِ پشت ڈال کر ہائیر چاہتا ہے کہ ذہین طلبہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔ یہ اقدام ہائیر کے طویل المدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت وہ تعلیم، جدت اور مواقع میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ کوئی بھی طالب علم صرف مالی مسائل کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔
مضبوط شراکت داری
کراچی  یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے طلبہ کمیونٹی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگرتے ہوئے  پیغام دیا کہ یہ پروگرام پاکستان کے علمی سرمایہ کو مزید تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔


یہ اشتراک ہائیر کے تعلیمی اقدامات کی بڑھتی ہوئی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے، جن میں اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ اشتراکت اور لائبریری ڈیولپمنٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے ذریعے ہائیر نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کاروبار سے بڑھ کر پائیدار سماجی اثرات پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اپنے ہر قدم کے ساتھ ہائیر ایک سماجی طور پر ذمہ دار برانڈ کی پہچان کو  مزید مستحکم کر رہا ہے جو پاکستان کی نئی نسل کو تبدیلی کے لیے تیار کر رہا ہے۔