فیصل آباد ،پولیس نے اندھے قتل میں ملوث حقیقی بھائی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث حقیقی بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے اندھے قتل کے ملزم عمیر کو سگے بھائی زبیر کے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے 77 چک لوہکے میں زبیر نامی شہری کے قتل کا معاملہ پر فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے وقوعہ کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے، فرانزک اور تکنیکی مدد حاصل کی اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دوران تفتیش مقدمہ کے حقائق سامنے آئے کہ مقتول زبیر کو اسکے حقیقی بھائی عمیر نے حویلی میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملزم عمیر نے حقیقی بھائی کو قتل کرکے وقوعہ چھپانے اور سابقہ رنجش پر مخالفین کے خلاف کاروائی کروانے کی غرض سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔پولیس کی جدید تفتیشی حکمتِ عملی کے باعث اصل قاتل بے نقاب ہوا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے قاتل عمیر کو گرفتار کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا۔