وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ مزید سخت

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر کے 5 لاکھ 25 ہزار 187 مقامات پر چھاپے مارے گئے 12ہزار 100 گراں فروشوں کوجرمانے عائد، 26 کیخلاف مقدمات درج، 149 افراد گرفتار‘ ترجمان

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کردیا گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر کے 5 لاکھ 25 ہزار 187 مقامات پر چھاپے مارے گئے،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق 12ہزار 100 گراں فروشوں کوجرمانے عائد، 26 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 149 افراد گرفتار کروائے گئے، 48 ہزار 24 مقامات پر آٹے کے نرخ چیک کرنے کے دوران 691 گراں فروشوں کو جرمانے عائد2 کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے 2 افراد گرفتار کروائے گئے، 22 ہزار 532 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران1528 گراں فروشوں کو جرمانہ عائد، 4 کیخلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 10 افراد گرفتار کروائے گئے،17 ہزار 86 ہوٹلوں و تنوروں کی چیکنگ کرتے ہوئے 670 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد جبکہ 8 افراد کیخلاف مقدمات درج کرواتے ہوئی41 گرفتار کروائے گئے،14 ہزار 678 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کے دوران 834 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 18 گرفتار کروائے گئے،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بزریعہ جیو ٹیگنگ مانیٹر کی جارہی یے۔

متعلقہ عنوان :