خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیملی پلاننگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات

صوبائی حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے،بختیار خان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں شعور و آگہی مہم جاری ہے،سیکر ٹری اطلاعات و تعلقات عامہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے اور اس کا تدارک وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم اس مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، کیونکہ جتنا زیادہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیملی پلاننگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات۔

صوبائی حکومت فیملی پلاننگ پر مؤثر عملدرآمد اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں شعور و آگہی مہم جاری ہے۔سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے اور اس کا تدارک وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم اس مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، کیونکہ جتنا زیادہ معاشرے میں تعلیم ہوگی، اتنا ہی زیادہ شعور و آگہی بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے فیملی پلاننگ اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمران شاہ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کے ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم انکے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ اطلاعات کے مختلف چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے علماء کرام کی مشاورت اور تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ عوام تک بہتر اور مؤثر انداز میں آگہی پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس اہم مہم کو مزید مؤثر بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے روک تھام اور انکے تدارک کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

معاشرے میں تعلیم ہوگی، اتنی ہی زیادہ شعور و آگہی بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے فیملی پلاننگ اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمران شاہ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کے ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم انکے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ اطلاعات کے مختلف چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے علماء کرام کی مشاورت اور تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ عوام تک بہتر اور مؤثر انداز میں آگہی پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس اہم مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔