سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا حب میں قائم ڈیری فارم، ویٹرنری سینٹرز اور زیرتعمیر سلاٹر ہاوس کا دورہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد طیب لہڑی نے حب میں قائم ڈیری فارم، ویٹرنری سینٹرز اور زیرتعمیر سلاٹر ہائوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریڈ سندھی کیٹل فارم کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گہرام خالد،سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر مشتاق جلبانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر حب ڈاکٹر عارف بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کو جانوروں کی افزائشِ نسل، علاج معالجے اور فارم و سینٹرز میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔محمد طیب لہڑی نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والے کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے مختلف یونٹس کا معائنہ بھی کیا اور لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :