اسحاق ڈارکی جرمن ہم منصب سے ملاقات، تجارت، عوامی روابطہ کے فروغ کا اعادہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 11:33

اسحاق ڈارکی جرمن ہم منصب سے ملاقات، تجارت، عوامی روابطہ کے فروغ کا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جرمن ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور عوامی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور کوسٹاریکا کا کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔