پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں ’’بحرِہند میں اسٹریٹیجک صف بندی‘‘ کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ’’بحرِ ہند میں اسٹریٹیجک صف بندی‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس کا انعقاد میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرِ اہتمام کیا گیا، کانفرنس میں دفاعی ماہرین، سفارت کاروں، اسکالرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں قومی سلامتی اور خطے کے امن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں بحر ہند میں بڑی طاقتوں کی کشیدگی، جدید ٹیکنالوجی کے اثرات اور پاکستان کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا گیا، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل(ر) زبیر محمود حیات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا ردعمل فوری، غیر متوقع اور مؤثر ہوگا ۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے علاقائی تعاون اور سفارتی کوششوں اور بحرِ ہند کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی روابط کی ضرورت پر زور دیا ۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کے مؤقف کو مضبوط اور مؤثر قرار دیا۔