غزہ میں عبوری نظام کی قیادت سابق برطانوی وزیراعظم کو ملنے کا امکان

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) صدرٹرمپ کی غزہ کے مستقبل کے لیے جاری وسیع تر مشاورت اور منصوبوں کے سلسلے میں پیش رفت میں یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ بعد از جنگ غزہ کی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام کے امور کے سلسلے میں قیادت سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹونی بلیئر، جو کہ بش دور سے امریکہ کے آزمائے ہوئے ساتھی ہیں، اب غزہ میں امریکہ کے لیے امن منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔اس پس منظر میں ٹونی بلیئر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کئی مشاورتی میٹنگز میں شامل رہے ہیں۔ یہ غزہ ریویرا کے حوالے سے شہرت پانے والی ٹیم تھی۔