Live Updates

ینگ گرلز بتاتی ہیں آپ ہماری رول ماڈل ہیں‘ خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا، مریم نواز

صوبہ پنجاب میں کرائم میں 70فیصد تک کمی آچکی ہے، 16 ڈسٹرکٹ میں کرائم زیرو کی سطح پر پہنچ گیا، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تیاری نہ ہوتی تو لاکھوں کا نقصان ہوتا؛ وفود سے ملاقات میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:12

ینگ گرلز بتاتی ہیں آپ ہماری رول ماڈل ہیں‘ خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ینگ گرلز مجھے بتاتی ہیں کہ آپ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں، خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا۔ مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کرائم میں 70فیصد تک کمی آچکی ہے، 16 ڈسٹرکٹ میں کرائم زیرو کی سطح پر پہنچ گیا ہے، پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا سکھ ٹورسٹ کاریڈور ہے، پنجاب کی پہلی فضائی کمپنی ایئر پنجاب بھی جلد لانچ کی جارہی ہے، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تین دریا ابل پڑے، تین ماہ متواتر بارش ہوئی، تیاری نہ ہوتی تو لاکھوں کا نقصان ہوتا۔

سیاحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد مقامی و عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، دنیا میں بے شمار ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں، پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ہے، پنجاب کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے، پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت سیاحوں کو ہر ضروری سہولت فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت سیاحتی پوٹینشل سے مزید استفادہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کر رہی ہے، سیاحت بہترین ذریعہ معاش ہے، مقامی لوگوں کو روزگار فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے، پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ کو متعارف کرائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں،پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں، سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں، صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے، مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات