اسرائیل شام مذاکرات آخری لمحات میں تعطل کا شکار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:58

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)شام اور اسرائیل کے حال ہی میں ایک سکیورٹی معاہدہ کرنے کے قریب پہنچنے کے بعد تعطل آگیا ہے۔ چار ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں آخری لمحات میں تعطل کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کی وجہ اسرائیلی مطالبہ ہے کہ جنوبی شام میں السویدا گورنریٹ تک ایک راہداری کھولی جائے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب فریقین نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران باکو، پیرس اور لندن میں مہینوں کے مذاکرات کے بعد معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق رائے نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :