Live Updates

سیالکوٹ ، اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی والدہ کو امدادی چیک دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اورچوہدری فیصل اکرام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے 28 سالہ معظم اعظم کی والدہ رخسانہ کوثر کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ عباس ذوالقرنین اور حسنین بیگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امدادی رقم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھوں کا مکمل مداوا تو نہیں، لیکن یہ ان کے زخموں پر ہمدردی اور احساس کا مرہم ضرور ہے۔محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے جس مستعدی اور متحرک انداز میں کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات