پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت25 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 82فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا ،عبد اللہ کھو کھر ہائوس میں 169ایئر ، ایف ایف پا کستان 149،سٹی ماڈل سکول 147، سٹی سکول پیرا گون 137اور بیدیاں روڈ پر 134ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :