راولپنڈی ، اقدام قتل اورضرر کے مقدمات میں 2 مجرمان کو سزائیں

ہفتہ 27 ستمبر 2025 18:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں عدالتوں نے 2 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے مجرم دانیال کو اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 5سال قید 2لاکھ روپے ہرجانہ اور 50 ہزار روپے ضمان کی سزائیں سنائی گئیں،مجرم نے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نومبر 2020 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا، مجرم سعد احمد کو اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کو ضرر کے جرم میں 4 سال قید اور دیت کی رقم کا 1/3حصہ، ارش ادا کرنے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ اپریل 2024 تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔