کمشنر مظفرآبادڈویژن چوہدری گفتار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) کمشنر مظفرآبادڈویژن چوہدری گفتار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے تمام ملازمین متحد ہو کر دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت اور سروس ڈیلیوری اور امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت بحال رکھیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دفاتر میں سائلین کی مشکلات کے ازالے کے لیے آفیسران و اہلکاران ہمہ وقت موجود رہیں گے، ریاستی انفراسٹرکچر، املاک اور مشینری عوام کی خدمت کے لیے ہے اور اس کی حفاظت سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے۔

کسی فرد یا گروہ کو عوامی خدمت کے عمل کو روکنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات سننے کے لیے ذمہ داران ایک پیج پر ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ محکمہ جات عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ افراتفری اور بے چینی کی صورتحال عوامی فلاح کے منصوبوں کو بری طرح متاثر کرتی ہیکمشنر نے مزید کہا کہ فیڈرل وزراء اور آزاد کشمیر کے وزراء نے کھلے دل سیجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے۔

امن بحال رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انتشار اور بدامنی کسی کے بھی حق میں نہیں، سب کو مل کر امن قائم رکھنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی کو عوام کی زندگی اور نقل و حرکت میں مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست کا امن برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انتظامیہ، پولیس اور عوام مل کر جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے۔عوامی خدمت کے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک، گاڑیوں اور مشینری کی حفاظت تمام ملازمین کی اولین ذمہ داری ہے۔