چیف ٹریفک آفیسرپشاورکا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پی ٹی آئی جلسےکیلئے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کاجائزہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چیف ٹریفک آفیسر پشاورہارون رشید خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کاجائزہ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائیورژن پلان کو چیک کیا جبکہ ٹریفک نظام کا بھی جائزہ لیا، چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک افسران اوراہلکاروں کو شہرمیں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہرمیں کسی بھی جگہ رش نہ بننے کی ہدایات جاری کی، انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آنی چاہئیں، شہربھرمیں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا کی سائٹس مکمل طورپرفعال ہیں جس سے شہری استفادہ کر سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایف ایم ریڈیو 88.6 پربھی شہریوں کو ٹریفک کی روانی اورمتبادل روٹس بارے آگاہی دی جارہی ہے۔