جسٹس خواجہ محمد نسیم کے اعزاز میں پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی جانب سے سینئر جج سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں سینئر جج سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، سینئر جج عدالت عالیہ جسٹس سید شاہد بہار،جج عدالت عالیہ جسٹس سردار اعجاز خان،جج عدالت عالیہ جسٹس چوہدری خالد رشید، کسٹوڈین جائیداد متروکہ خالد یوسف چوہدری، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس خواجہ شہاد، سابق ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس یونس طاہر،رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال، سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وارا، راجہ شاہد ایڈووکیٹ و دیگر نے فیملیز کے ہمراہ شرکت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم کو تحائف بھی دیے۔