راول ڈویژن پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) راول ڈویژن پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان نے فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ اس واقعہ کا مقدمہ رواں ماہ ہی درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح گنج منڈی پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جس کا مقدمہ بھی رواں ماہ درج ہوا تھا۔ ایس پی راول کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔