پینتھرز کلب نے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) پینتھرز کلب نے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔ہفتہ کوانٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اسلام آباد کے لیژر سٹی باؤلنگ کلب میں منعقد ہوئی۔ پینتھرز ٹیم نے فائنل میچ میں اسکورپینز کلب کوشکست دی۔پینتھرز کلب کی ٹیم میں رانا افضل، مصطفیٰ، اویس، مریم اور آئمہ شامل تھے۔

جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈلز کے ساتھ 25ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

رنرز اپ ٹیم اسکورپینز کلب میں جنید شفیق، سعد، مناہل اور عیشال شامل تھے۔رنرز اپ ٹیم کو سلور میڈلز دئیے گئے۔مہمان خصوصی بریگیڈیئر (ر) عامر کیانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پرپاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمٰن نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر چیمپئن شپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔ان مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کر کے قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروانا ہے، چیمپئن شپ میں یونیورسٹیوں کی دو لڑکیوں اور دو لڑکوں پہ مشتمل کلب بنائے گئے۔