nرحیم یارخان،مختلف ٹریفک حادثات ،بچے سمیت 3افراد جاں بحق

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:25

ٖرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کچل ڈالے‘ سڑک کراس کرنیوالا 10سالہ بچہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا‘ بچے سمیت تین جاں بحق۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ موضع گھلو والی پل ترنڈہ محمدپناہ کے رہائشی 45سالہ طفیل اور اس کی 35سالہ بیوی صفیہ کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ بہاول واہ روڈ پر پیچھے سے آنیوالے تیزرفتارٹرالر نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور ٹرالر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسرا حادثہ بستی احمدعلی لنگاہ کے رہائشی 10سالہ احمدکے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالا جسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم احمد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردی